اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا سعد الحریری کی جائیداد پر قبضہ

شیعیت نیوز: لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے قانونی عمل سے گزرے بغیرسابقہ لبنانی وزیر اعظم کی جائیداد بیچنے پر رضامندی ظاہر کی تاکہ ان کا قرض ادا کیا جا سکے۔

لبنان کے روزنامہ الاخبارنےجمعرات کو اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہےکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سابق لبنانی وزیراعظم کی بڑی تعداد میں جائیدادیں بیچنے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاکہ زکات ہاؤس سمیت اس ملک میں موجود سعد الحریری کی سعودی اوجیہ اور دیگر کمپنیوں کے ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جا سکیں نیز متعدد بینکوں کےان کے قرضے ادا کیے جائیں۔

رپورٹ کے مطابق قرضوں کی ادائیگی کے سلسلہ میں کہا جارہاہے کہ ایک سعودی بینک کے قرضوں میں سے ایک کی رقم مذکورہ تمام جائیداد کی قیمت سے زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے ہی دوست کے ہاتھوں غیرت کےنام پرقتل ہونے والےتکفیری سوشل میڈیا ایکٹوسٹ بلال خان کےقتل میں جبری لاپتہ شیعہ جوان کو ملوث قراردےدیا گیا

لبنانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائدنے سعد الحریری کو متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کا موقع دینے اور انہیں اپنے ملک میں رہنے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے تاکہ سابق لبنانی وزیراعظم اس سرمایہ کاری کی آمدنی سے سعودی عرب اور دیگر ممالک کے قرضوں کو ادا کر سکیں۔

رپورٹ کے مطابق الحریری کے قریبی لوگوں نے المستقبل تحریک کے میڈیا گروپ کو بحال کرنے کا خیال بھی پیش کیا ہے ، تاہم اماراتی حکام نے کسی سیاسی سرگرمی کے لیے الحریری میڈیا آؤٹ لیٹ کو فنڈ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری طرف ایک اور قانونی مسئلہ ہے جو المستقبل کو لبنانی اخبار ڈیلی اسٹار کے استعمال سے روکتا ہے کیونکہ یہ سعد الحریری کے خاندان کے تمام افراد کی ملکیت ہے اور ان کا بڑا بھائی اس اخبار کے استعمال کو پیشگی رضامندی کے بغیرقبول نہیں کرتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button