یمن

سعودی بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ، دو یمنی شہری شہید

شیعیت نیوز: سعودی عرب کی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی فائرنگ میں دو یمنی شہری شہید ہوگئے۔

صوبہ صعدہ میں واقع منبہ شہر میں سعودی عرب کے بارڈر سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں یمن کے دو عام شہری شہید ہوگئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے میڈیا ذرائع نے ملک کے عام شہریوں کے خلاف سعودی عرب کے جرائم کے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

المیسرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے بارڈر سیکورٹی فورس نے سرحدی پٹی کے پاس یمنی شہریوں پر فائرنگ کر دی۔

یہ واقع صوبہ صعدہ کے منبہ سرحدی شہر میں واقع جرعاء علاقے میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کو بڑا دھچکا، یمنی فوج نے البیضاء صوبے کو آزاد کرا لیا

دوسری جانب سعودی عرب نے ملک کے جنوبی علاقے پر بیلیسٹک میزائل حملے کی خبر دی ہے۔

سعودی اتحاد نے ملک کے جنوبی علاقے پر خودکش ڈرون حملے کو بھیجے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے جازان علاقے میں نئے حملے کی خبر دی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی واس نے سعودی اتحاد کے حوالے سے جمعرات کو بتایا کہ ملک کے جنوبی علاقے جازان پر ایک بیلیسٹک میزائل فائر کیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگرممالک کی مدد سے مارچ دوہزارپندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہےاور ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

یمن کے خلاف جارح سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک بیس ہزار سے زیادہ یمنی شہری شہید، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں بےگھر اور دربدر ہو گئے ہیں۔

سعودی جارحیت اور ظالمانہ محاصرے کے باعث یمن کو غذاؤں اور دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے لیکن یمنی عوام کے بے مثال استقامت کے نتیجے میں سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں کو یمن میں اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں ہوا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button