دنیا

کابل میں امریکی ڈرون حملہ انسانی المیہ ہے، امریکی سنیٹر برنی سینڈرز

شیعیت نیوز: امریکی سنیٹر نے کابل میں امریکی ڈرون حملہ کو انسانی المیہ قرار دیا ہے دوسری طرف ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

ورمونٹ سے سنیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ کابل میں امریکی ڈرون حملہ جس میں کئی بے گناہ افغان مارے گئے، انسانی المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں امریکی حکام کی توجہ اس طرف ضرور گئی ہوگی کہ کیسا واقعہ پیش آیا اور وہ اس طرح کے واقعے کی تکرار نہ ہونے کی طرف سے اطمینان حاصل کرنے کی کوشش کرینگے۔

افغانستان میں امریکہ کے ڈرون حملے کے قریب تین ہفتے کے بعد خطے میں امریکی دہشت گردی کی مرکزی کمان سنٹکام کے کمانڈر جنرل فرینک مک کنزی نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلاء کے عمل میں کابل میں واشنگٹن کے ہوائی حملے میں 10 بے گناہ مارے گئے۔ مک کنزی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس افسوسناک و غم انگیز حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

29 اگست کو کابل میں امریکی فوج نے ایک کار پر ڈرون حملہ کیا جس کے بارے میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس پر دھماکہ خیز مادہ لدا ہوا تھا۔ اس حملے میں ایک امدادی کارکن اپنے گھر والوں کے ساتھ مارا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں سات کمسن بچے شامل ہیں۔

حملے کے بعد امریکہ نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اُس نے دہشت گرد ٹولے داعش کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی و صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے، امریکی قانون ساز

دوسری جانب افغانستان کے صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صوبے ننگرہار میں طالبان کی گاڑی کو ایک بار پھر بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جب کہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ دھماکہ جلال آباد شہر میں کیا گیا جس میں طالبان فورس کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کابل اور جلال آباد میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 3 طالبان اہلکار جاں بحق اور 20 سے زائد شہری زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button