دنیا

سعودی و صیہونی حکومت کو اسلحے کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے، امریکی قانون ساز

شیعیت نیوز: امریکی قانون ساز نے غاصب صیہونی حکومت اور سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسنا نیوز کے مطابق امریکی قانونی ساز اوکاسیو کورٹز نےاپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا ہے: مالی سال دوہزار بائیس کے دفاعی بجٹ قانون کے مسوے میں انہوں نے ایک ترمیم پیش کی ہے جس میں سعودی عرب کو حکومت مخالف صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے باعث اور صیہونی حکومت کو غزہ میں عام شہریوں اور ذرائع ابلاغ کے دفاتر پر حملہ کرنے جبکہ کولمبیا کو مظاہرین کی سرکوبی کے باعث، ہتھیار کی فروخت پر پابندی کی بات کی گئی ہے۔

یہ ترمیمی بل اگر منظور کر لیا جاتا ہے تو صیہونی حکومت کو امریکی اسلحے کی برآمدات میں محدودیتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مذکورہ امریکی قانون ساز کے اس اقدام سے امریکہ اور اقوام متحدہ میں تعینات خود ساختہ صیہونی ریاست کے سفیر چراغ پا ہو اُٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی وزیر خارجہ کا امریکہ اور آسٹریلیا پر دوغلے پن کا مظاہرہ کرنے کا الزام

دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ لبنان کے لئے ایران سے تیل کی در آمد اس کے مفاد میں نہیں ہے اور اس سے اسے خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ۔

امریکی وزارت خارجہ کی علاقائی ترجمان ، جیر الدین گریفٹ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہم لبنان کی مدد کے لئے تیار ہیں لیکن حکومت کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کی خواہش کا ہونا بھی ضروری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایران سے تیل کی در آمد اور حزب اللہ کی دن بہ دن بڑھتی سرگرمیوں سے لبنان خطرے میں پڑ جائے گا ۔

انہوں نے لبنان پر امریکی پابندیوں کے خدشے کے بارے میں کہا کہ امریکہ پابندیوں سے ، ان ملکوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو ایران جیسے پابندیوں کا سامنا کر رہے ملکوں کے ساتھ غیر قانونی تجارت کرتے ہيں اور یہ کسی پر پوشیدہ نہیں ہے کہ حزب اللہ کی سرگرمیاں لبنان کے سرکاری اداروں پر اثر انداز ہو رہی ہیں اور اس سے لبنان کو پابندیوں کا خطرہ ہے ۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی حکومت کی نظر میں ایران سے انرجی اور تیل کی در آمد ، لبنانی عوام کے مفاد میں نہیں ہے ۔

واضح رہے ، لبنان میں ایندھن کے شدید بحران کے بعد حزب اللہ لبنان نے ایران سے ایندھن کی در آمد کا وعدہ کیا تھا اور اب ایران سے ایندھن کی تیسری کھیپ بھی لبنان پہنچ چکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button