مشرق وسطی

شام کے شمالی شہروں پر ترک فوج کی گولہ باری

شیعیت نیوز: ترکی نے شام کے خلاف اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شام کے کئی شمالی شہروں پر گولہ باری کی ہے۔

شامی ذرائع سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ترکی کے فوجیوں اور ان سے وابستہ نیم فوجی دستوں نے  شام کے شمالی شہروں تل تمر اور اطراف کے دیہاتوں پر گولہ باری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : توہین صحابہ کےجھوٹےالزام میں اسیرشیعہ عزادار کے گھرپر کالعدم سپاہ صحابہ اور تحریک لبیک کا حملہ

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوجیوں اور ان سے وابستہ جنگجوؤں نے حسکہ کے مضافاتی شہروں اور دیہاتوں پر حملہ کیا ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک فوجیوں اور ان سے وابستہ دہشت گرد گروہوں نے آج صبح توپوں سے شہر تل تمر کے الدردارہ دیہات کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا اور باشندوں اور ان کے گھروں کو کافی نقصان پہنچایا۔

ترکی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام اور عراق کے بعض علاقوں کو حملوں کا نشانہ بناتا ہے ۔ شام اور عراق کے عوام کی مخالفت کے باوجود ترکی کی فوجی مداخلت جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button