ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھلاڑیوں کی رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات

18 ستمبر, 2021 11:52

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک 2020 مقابلوں میں میڈلز حاصل کرنے والے ایرانی کھلاڑیوں سے ملاقات ميں فرمایا کہ اولمپک اور پیراولمپک مقابلوں میں آپ کی کامیابی درحقیقت عالمی سطح پر آپ کی ہمت، نشاط اور استقامت پر مبنی اہم پیغام ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عالمی سطح پر کامیابی کے پیغامات کو معاشرے کے جوانوں اور نوجواں کے لئے بھی اہم قراردیتے ہوئے فرمایا کہ ان پیغامات کا تعلق دل کی گہرائیوں سے ہے اور ہم اس کی قدر و قیمت کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بعض پابندیوں اور محدودیتوں کے باوجود عالمی سطح پر ایران کے پرچم کو کامیابی کے ساتھ لہرانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: آپ نے پابندیوں کے باوجود ملک کے پرچم کو عالمی پلیٹ فارمز پر بلند کیا یہ آپ کے مضبوط و مستحکم ارادے اور خلاقیت کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر مالیت کے اسلحہ بیچنے کرنے کا اعلان

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی خواتین کی طرف سے ٹوکیو اولمپک مقابلوں میں باحجاب شرکت کرنے اور میڈلز حاصل کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ایرانی خواتین نے ثابت کردیا ہے کہ حجاب ان کی ترقی اور پیشرفت میں مانع اور رکاوٹ نہیں ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کی باپردہ اور باحجاب خواتین کھلاڑی آج دیگر اسلامی ممالک کی خواتین کھلاڑیوں کے لئے بھی بہترین نمونہ ہیں اور آج 10 ممالک کی مسلمان خواتین حجاب کے ساتھ عالمی کھیلوں میں شرکت کرتی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسرائيل کی طرف سے عالمی مقابلوں میں شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایاکہ اسرائیل کی غاصب حکومت عالمی سطح پر اپنے لئے قانونی جواز تلاش کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس سلسلے میں کھیل کے میدان سے بھی استفادہ کررہی ہے اور اسے اس سلسلے میں عالمی سامراجی طاقتوں کی حمایت بھی حاصل ہے، لیکن ایران نے عالمی سطح پر واضح کردیا ہے کہ وہ اسرائیل کی غاصب ، ناجائز اور نامشروع حکومت کو کھیل کے میدان میں بھی تسلیم نہیں کرتا اور یہی وجہ ہے کہ ایرانی کھلاڑی اسرائیل کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے تیار نہیں ، لہٰذا ایران کے کھیل کے حکام کو بھی اس موضوع پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

9:38 شام مارچ 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔