کالعدم وہابی وناصبی تنظیموں کی شیعہ مخالف سوشل میڈیا مہم ،بھارتی ایجنسی را کی پشت پناہی پر ریاستی ادارے خاموش
شیعیت نیوز: محرم الحرام کے آغاز سےتاحال سوشل میڈیا پر شیعہ مکتب فکر کےخلاف نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی مہم تیزی سے جار ی ہے، اس مہم میں مصروف کالعدم دہشت گرد اور انتہا پسند مذہبی تکفیری وناصبی تنظیموں کو ملک دشمن بیرونی قوتوں اور خفیہ ایجنسیز سمیت میڈیا ہاؤسز کی مکمل پشت پناہی حاصل ۔تحقیقات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ، کالعدم تحریک لبیک ، جمعیت علمائے اسلام اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے میڈیا سیل بھارتی خفیہ ایجنسی راکی مددسے پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے میں مصروف ۔
تفصیلات کے مطابق اس وقت پاکستان میں سوشل میڈیا کے ذریعےشیعہ مکتب فکر کو براہ راست اور بلواسطہ طور پر ٹارگٹ کیا جارہا ہے، توہین صحابہ کے آڑ میں براہ راست اورافغانستان ایشو میں ایران کے حوالے سے بلواسطہ طور پراس مہم میں ملوث ملک دشمن دہشتگرداور انتہاپسند تنظیموں کو بیرونی دشمن خفیہ اداروں کے معاونت کا انکشاف ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرزند پاکستان شہید خرم ذکی کے روحانی فرزند بھی تکفیریت کےخلاف میدان عمل میں اتر آئی
ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سے پاکستان میں شیعہ مخالف سوشل میڈیا مہم میں متحرک سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کالعدم تحریک لبیک ، جمعیت علمائے اسلام اور مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سوشل میڈیا ونگز کو بیرونی ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کی مکمل سپورٹ حاصل ہے، شیعیت نیوز کی سائبر انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق حالیہ ہفتوں میں پاکستان میں سیٹ ہونے والے شیعہ مخالف ٹوئٹر ٹرینڈزمیں متحرک ٹوئٹراکاؤنٹ نئے بنائے گئے ہیں جن میں سے اکثر کی وابستگی کالعدم سپاہ صحابہ، کالعدم تحریک لبیک اور جے یو آئی سے ظاہر ہے، تحقیقات کے مطابق ان اکاؤنٹس کی بڑی تعداد بھارت سے بھی آپریٹ کی جارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی پی او جھنگ کوملک دشمن کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کو امن کا ایوارڈ دینا مہنگاپڑگیا
شیعیت نیوز کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق ان ٹرینڈ زمیں استعمال ہونے والا زیادہ ترفرقہ وارانہ منافرت پر مبنی مواد ان تمام اکاؤنٹس پر یکساں انداز میں استعمال کیا گیا ہے یعنیٰ تمام ٹیوٹ پر زیادہ تر ٹیوٹ کا متن ایک جیسا ہے مطلب منظم انداز میں سینٹرلائز کام ہے۔ ذرائع کے مطابق جن اکاؤنٹس سے شیعہ مخالف پیغامات نشر ہوئے انہیں اکاؤنٹس سے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے دوران کالعدم تحریک لبیک کی کیمپین اور #کینٹ_بھی_لبیک_کا سیٹ کیاگیا جس سے لاکھوں ٹوئٹس شیئر کی گئیں اس ہیش ٹیگ میں بھی سینکڑوں آئی ڈیز بھارت سے فعال تھیں۔
واضح رہے کہ وطن عزیز کے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بارہا انکشاف کرچکے ہیں کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے میں بھارت اور اس کی مکروہ خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، لہذٰا ریاستی اداروں کو چاہئےکہ ملک دشمن اور اسلام دشمن مکروہ مہم میں ملوث کالعدم تنظیمات اور ان کے خفیہ میڈیا سیل کے خلاف فوری ٹھوس اور موثر کارروائی عمل میں لائی جائے ۔







