یمن

یمن کے اینٹی ایئر کرافٹ سسٹم نے صعدہ میں سعودی اتحاد کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے صوبے صعدہ میں ایک جاسوس ڈرون کے مار گرائے جانے کی اطلاع دی۔

المسیرہ ٹی وی چینل نے یحیی سریع کے حوالے سے رپورٹ دی کہ یمن کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم نے جس جاسوس ڈرون کو مار گرایا وہ Wing Loong II تھا ۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ ملک میں مصروف جارحیت سعودی اتحاد اس ڈرون کو کتاف علاقے کے آس پاس جاسوسی کے لئے استعمال کرتا تھا جسے مار گرایا گیا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بتایا کہ اس ڈرون کو خاص اسلحے سے مار گرانے کی فلم بھی بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی ایندھن کے بارے میں امریکی اندازے غلط ثابت، ایران کا شکریہ ادا کیا جانا چاہیے، حزب اللہ

دوسری جانب جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مختلف صوبوں کے رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے یمن کے مآرب، البیضاء، تعز اور الجوف صوبوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے ۔

سعودی بمبار طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران صرواح، ماہلیہ، جبل مراد اور رحبہ پر انیس بار بمباری کی۔

جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ البیضاء اور صوبہ صعدہ پر چار مرتبہ اور تعز و الجوف صوبوں نیز نجران کے سرحدی علاقوں کو کئی بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

جارح سعودی اتحاد کے یہ حملے ایسے عالم میں انجام پائے ہیں کہ یمنی فوج اور رضاکار فورس نے کچھ گھنٹے قبل صعدہ کے کتاف علاقے میں ایک سعودی جاسوس طیارے کو مارگرایا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button