لبنان

لبنان کے لیے ایرانی تیل کی سپلائی امریکی پابندیوں کی موت ہے، شیخ نعیم قاسم

شیعیت نیوز: حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے ایران سے لبنان کے لیے ایرانی تیل کی سپلائی کو امریکہ کے مقابلے میں بہت بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

بیروت میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم کا کہنا تھا کہ امریکی محاصرہ توڑنے کے لیے ایرانی تیل بردار جہازوں کی آمد، امریکہ کے انسانیت سوز مظالم کے مقابلے میں بہت بڑی سیاسی اور اجتماعی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان کے موجودہ حالات امریکہ اور اسرائیل کے منشا کے بالکل مخالف سمت میں جارہے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ یہ بات امریکیوں کے لیے موت کے مترادف ہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز لبنان کا محاصرہ توڑے ہوئے لبنانیوں کے لیے یہ حیاتی مادہ لے کر آئے اور امریکہ کچھ بھی نہ کرسکا۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا کہ جس طرح ہم غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کر رہے ہیں امریکی محاصرے کے خلاف بھی ڈٹے رہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر دھماکے اور حکومت کے استعفے کے بعد سے لبنان کئی طرح کے سیاسی اور اقتصادی مسائل سے دوچار ہے اور امریکی پابندیوں نے لبنانی عوام کی مشکلات میں دوچنداں اضا‌فہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ناموس رسالتؐ کے مسئلے پر شیعہ، سنی، بریلوی، دیوبندی سب متحد ہیں،ناصرشیرازی

دوسری جانب لبنان میں نجیب میقاتی کی حکومت آج سے کام کاج شروع کر رہی ہے۔

لبنانی صدر میشل عون نے نجیب میقاتی کی طرف سے پیش کی گئی اس فہرست پر دستخط کردیئے ہیں جس میں ان کی کابینہ کے مجوزہ وزیروں کے نام ہیں۔ لبنان میں ایک سال سے زیادہ عرصے کے بعد نئی حکومت تشکیل پائی ہے۔

نجیب میقاتی اس سے پہلے بھی لبنان کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔ انہوں نے ملک کو بحران سے نکالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

لبنان میں کابینہ کی تشکیل میں تاخیر کی وجہ سے اقتصادی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔ لبنان کو غریبی اور جرائم کی شرح میں اضافے جبکہ ایندھن، دواؤں اور بنیادی ضرورت کی چیزوں کی قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button