مقبوضہ فلسطین

آزادی کی سرنگ کے جیالے ، عنقریب سر اٹھائے ہوئے صیہونی جیل سے باہر نکلیں گے، حماس

شیعیت نیوز: فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس کی فوجی شاخ القسام بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اب قیدیوں کے تبادلے کا کوئی بھی معاہدہ ، ان چار آزادی کی سرنگ کے جیالے قیدیوں کے بغیر نہیں ہوگا جنہیں فرار کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گيا ہے ۔

القسام بریگيڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے الاقصی ٹی وی چینل پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ آزادی کی سرنگ کے جیالے ، عنقریب سر اٹھائے ہوئے اسرائیلی جیل سے باہر نکلیں گے اور القسام بریگيڈ نے یہ عہد کر لیا ہے کہ ان بہادروں کے بغیر، اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

واضح رہے فلسطینیوں نے آزادی کی سرنگ اس سرنگ کا نام رکھا ہے جو کچھ دنوں قبل ، فلسطینی قیدیوں نے کھودی تھی اور اس کی مدد سے چھے فلسطینی قیدی، اسرائيلی جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم اسرائيلی پولیس نے ان میں سے چار کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : گرفتاری کے بعد مفرور فلسطینی زکریا الزبیدی پر اسرائیلی جلادوں کا ہولناک تشدد

ابو عبیدہ نے کہا کہ اگر اس بار آزادی کی سرنگ کے جیالوں نے خود کو زمین کے اندر سے آزاد کیا تھا تو ہم ان سے اور اپنے حریت پسند قیدیوں سے وعدہ کرتے ہيں کہ وہ بہت جلد زمین پر سر اٹھا کر چلتے ہوئے آزاد ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے کچھ جیالوں کی دوبارہ گرفتاری سے، ان کے کارنامے کی عظمت پر کوئی اثر نہیں پڑتا اور صیہونی سیکورٹی اداروں کی فضیحت اور شرمندگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے ۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے ان قیدیوں کے شہروں ، جنین اور غرب اردن میں اسرائیلی دہشت گردی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ القسام بریگیڈ زور دے کر کہتا ہے کہ جینن اور اس کے انقلابی ، اکیلے نہیں ہيں اور ہم دشمن کو ان کے خلاف جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے اور اگر ایسا ہوا تو ہم اپنے قومی فریضے پر عمل کریں گے۔

واضح رہے اسرائیل کی بے حد محفوظ سمجھی جانے والی جیل جلبوع سے چھے فلسطینی قیدیوں کے فرار کے بعد ، صیہونی حکام نے جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر سختی بڑھا دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button