اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پر اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری، ڈرون طیارہ تباہ

شیعیت نیوز: اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے کل اتوارکے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں متعدد اہداف پر شدید بمباری کی تاہم اس بمباری میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں بمباری کی۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیر البلح، مغربی خان یونس،المغازی کیمپ اور وسطی غزہ میں فلسطینی مزاحمتی ٹھکانوں پر وحشیانہ بمباری کی۔

قبل ازیں جمعہ کو اسرائیلی فوجیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی سے اشکول یہودی کالونیوں پر راکٹ حملےکئے گئےتھے جنہیں اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے فضا ہی میں تباہ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ شہنشاہ نقوی کا قوم کے نام خصوصی پیغام، رات گئے ڈی چوک پر دھرنا ختم کا اعلان

دوسری جانب فلسطینی نوجوانوں نے غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں غاصب صیہونی حکومت کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کا یہ ڈرون طیارہ ہفتے کے روز غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع علاقے النبی صالح میں مار گرایا گیا۔ غاصب صیہونی حکومت کی جلبوع جیل سے چھے فلسطینی قیدیوں کا اپنی جان بچا کر وہاں سے کامیابی کے ساتھ بھاگ نکلنے اور مقبوضہ علاقوں کی صورت حال کشیدہ ہو جانے کے بعد فلسطینی ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کی جلبوع جیل سے چھے فلسطینی قیدیوں کا اپنی جان بچا کر وہاں سے کامیابی کے ساتھ بھاگ نکلنے کا دلیرانہ اقدام، غاصب صیہونی حکومت کے لئے بڑی سیکورٹی شکست شمار ہوتا ہے۔

ایسی صورت حال میں فلسطین کے مزاحمتی گروہوں نے غاصب صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ جیل سے جان بچا کر نکلنے والے ان چھے فلسطینیوں سمیت کسی بھی فلسطینی قیدی کو اگر کوئی گزند پہنچی تو فلسطین کی تحریک مزاحمت کے گروہوں کی جانب سے اسے سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button