اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ شہنشاہ نقوی کی گرفتاری و نظر بندی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، انہیں فوری رہا کیا جائے، علامہ احمداقبال رضوی

ملت تشیع کے علما اور عزاداران کے خلاف حکومتی اقدامات انتہائی افسوس ناک ہیں۔

شیعیت نیوز:  معروف عالم دین و خطیب اہل بیتؑ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی نظر بندی پر مجلس وحدت مسلمین کی شدید مذمت، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ طے شدہ منصوبے کے تحت ملک کو انتشار کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ ملت تشیع کے علما اور عزاداران کے خلاف حکومتی اقدامات انتہائی افسوس ناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کےہیڈ کوارٹر لال مسجد کی ایماء پر علامہ شہنشاہ نقوی کےخلاف اسلام آباد کی متعصب انتظامیہ کا بڑا اقدام

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آئینی اختیارات سے تجاوز باعث تشویش ہے۔انہوں نے کہاکہ علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی اتحاد بین المسلمین کے کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ان کو سننے والوں میں فقط شیعہ کی نہیں اہل سنت کی بھی بڑی تعداد شامل ہے ، علامہ شہنشاہ نقوی کو فوری رہا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button