اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا، عالمی دہشت گردگروہ داعش کے 3 خطرناک دہشت گردگرفتار

سی ٹی ڈی نے بیان میں کہا کہ ملزمان سے دستی بم ، بارودی مواد ، اسلحہ اور لیپ ٹاپ بر آمد کیا گیا ہے

شیعیت نیوز: لاہوربڑی تباہی سے بچ گیا، عالمی تکفیری وہابی دہشت گردگروہ کے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہورمیں محکمہ انسداد دہشت گردی ” سی ٹی ڈی” نے آپریشن کرتے ہوئے 3 داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کی حیثیت کو عبوری آئینی صوبے کی حیثیت سے مزید محروم رکھنا زیادتی ہو گی، علامہ راجہ ناصرعباس

اطلاعات کے مطابق داعش دہشت گردوں کو آئیڈیل پارک ٹاؤن شپ سے گرفتار کیاگیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد میں دہشت گرد جنید ضیا ، محمد وقاص اور محمد جواد شامل ہیں ۔ ان کا تعلق کالعدم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نفرتوں اور فرقہ واریت سے گریز کیا جائےاسی میں ہم سب کی بہتری اور بھلائی ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

سی ٹی ڈی نے بیان میں کہا کہ ملزمان سے دستی بم ، بارودی مواد ، اسلحہ اور لیپ ٹاپ برآمد کیا گیا ہے۔ ان کا ہدف قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حساس تنصیبات تھیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button