سعودی عرب

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی فلسطینی وزیر خارجہ سے مصر میں ملاقات

شیعیت نیوز: گذشتہ روز عرب وزرائے خارجہ کے 156 ویں اجلاس میں شریک سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مقبوضہ فلسطین کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے مسلسل بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہارکیا۔

یہ بھی پڑھیں : صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی طرف سے سیکڑوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے فلسطین اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات اور تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کے طور طریقوں کا جائزہ لیااس دوران مقبوضہ فلسطین کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ غزہ کی پٹی کے مسلسل بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل اورغزہ کی مزاحمتی جاعتوں کے مابین مذاکرات کو آخری حل قرار دیا ۔

عرب وزرائے خارجہ کے 156 ویں اجلاس میں شریک دونوں ہم منصب وزرائے خارجہ نے عرب وزرا کے ایجنڈے پر موجود موضوعات کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی حالات حاضرہ پر بھی بات چیت کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button