یمن

صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی طرف سے سیکڑوں بار جنگ بندی کی خلاف ورزی

شیعیت نیوز: یمنی فوج کی آپریشنل کمان نے بتایا ہے سعودی اتحاد نے صوبے الحدیدہ  میں گزشتہ 24گھنٹے میں 620 مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

یمنی فوج کی آپریشنل کمان کے مطابق سعودی اتحاد کے کرایہ کے فوجیوں نے الحدیدہ کے آسمان پر 29 بار ڈرون طیارے بھیجے، کئی بار توپ خانے سے حملے کئے اور 300 سے زیادہ مرتبہ فائرنگ کی۔

واضح رہے کہ سویڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کے بعد 18 دسمبر 2018کو مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں جنگ بندی شروع ہوئی، لیکن شاید ہی کوئی ایسا دن ہو جب سعودی اتحاد اس کی خلاف ورزی نہ کرتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان میں ایک سال سے زائد ڈیڈلاک کے بعد حکومت بنانے پر اتفاق

سعودی عرب امریکہ، متحدہ عرب امارات اور کئی دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015سے یمن پر حملے کر رہا ہے۔ اس نے یمن کی زمینی، ہوائی اور سمندری ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے۔

یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں میں اب تک بیس ہزار سے زائد یمنی شہید، دسیوں ہزار زخمی اور دسیوں لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے یمن کی ناکہ بندی کی وجہ سے یمن کو اشیاء خوردونوش اور دواؤں کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button