دنیا

ٹرمپ کے طرفداروں کا امریکی کانگریس پر یورش اور پولیس پر جان لیوا حملے کا خدشہ

شیعیت نیوز: ٹرمپ کے طرفداروں کے مظاہروں کے مدنظر کانگریس کی عمارت کے چاروں طرف بیریکیڈ لگانے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

اگلے ہفتے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طرفداروں کے مظاہروں کے مدںظر پلیس نے کانگریس کی عمارت کے چاروں طرف بیریکیڈ لگانے شروع کردئے ہیں۔

ٹرمپ کے طرفدار یہ مظاہرہ ان 6 لاکھ لوگوں کی حمایت میں کرنا چاہتے ہیں، جنہیں 6 جنوری کو کانگریس کی عمارت پر دھاوا بولنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس بار پلیس بہت بڑے پیمانے پر بیریکیڈ لگا رہی ہے۔

جنوری میں کانگریس کی عمارت پر جانلیوا یورش کے بعد پولیس نے کانگریس کی عمارت کے چاروں طرف بیریکیڈ لگا دیئے تھے جسے چھ مہینے بعد جولائی میں ہٹایا گیا تھا۔

آگاہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان بیریکیڈ کو 18 ستمبر کو ٹرمپ کے طرفداروں کے مظاہرے کے موقع پر دوبارہ لگایا جائے گا۔

امریکی کانگریس میں ایک اہم ذریعہ کا کہنا ہے کہ اس بات کی اطلاعات ہیں کہ 18 ستمبر کے مظاہروں میں دائیں بازوں کے حمایتی کچھ انتہا پسند گروہ بھی شامل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں اور وہ پولیس فورس پر حملہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمنیوں سے ڈر کر امریکہ کا سعودی عرب سے اپنی افواج واپس بلانے کا منصوبہ

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر نے ٹیلیفون پر باہمی دلچسپی کے ماور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق چین اور امریکی صدور کے درمیان اسٹریٹیجک معاملات پر گفتگو ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارت سنبھالنے کے بعد گزشتہ ماہ پہلی مرتبہ امریکہ اور چین کے مابین افغانستان کے معاملات فوجی سطح پر معاملات زیرِ بحث آئے۔

رپورٹ کے مطابق چین کے انٹرنیشنل ملٹری کو آپریشن کے میجر جنرل ہوانگ ژیپنگ نے امریکی ہم منصب سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button