اسماعیل ھنیہ کی قیدیوں کے اسرائیلی زندان سے فرار پر زیاد النخالہ کو مبارکباد

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کل بدھ کے روز اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ کو اسرائیلی زندان سے چھ فلسطینیوں کی سرنگ کے ذریعے فرار پرمبارک باد پیش کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے ٹیلیفون پر زیاد النخالہ سے بات کی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے نخالہ نے کہا کہ اسرائیلی زندان سے فلسطینی اسیران کا فرار پوری قوم کے لیے خوش اور قابض دشمن کی شکست کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس تحریک فتح کے شہدا الاقصیٰ بریگیڈ کے کمانڈر زکریا الزبیدی اور دیگر پانچ اسلامی جہاد کے رہنماؤں کا اسرائیلی جیل سے فرار دشمن کی شرمناک شکست کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ ہمارے ان بہادر بیٹوں نے اسرائیلی دشمن کی قید سے سرنگ کے ذریعے فرار کا راستہ اختیار کرکے فلسطینی قوم کی نصرت اور قابض دشمن کے مذموم عزائم کے خلاف مزاحمت کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔
حماس کے قائد نے کہا کہ فلسطینی قوم قابض دشمن کے خلاف مسلسل فتوحات حاصل کررہی ہے۔ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب پوری فلسطینی سرزمین قابض دشمن کے پنجوں سے آزاد ہوگی اور ہمارے تمام بہادر اسیران دشمن کے آہنی پنچوں سے آزاد ہو کرسکون اور آزادی کا سانس لے سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی افغانستان میں نیا کردار ادا کرنے کی کوشش
دوسری جانب تلاشی کی کارروائی میں متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق کل بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے متعدد شہروں پر چھاپے مارے اور کئی فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ رام اللہ میں الامعری کیمپ میں اسرائیلی فوج کی تلاشی کے دوران 20 سالہ قصیٰ خضر، 21 سالہ باسل ابو حلیمہ اور 20 سالہ یزن ابو حلیمہ کو حراست میں لے لیا۔
رام اللہ میں ابو شخیدم کے مقام پر تلاشی کے دوران 21 سالہ محمد زیاد قنداح کو حراست میں لیا۔
شمالی شہر نابلس میں تلاشی کے دوران سابق اسیر باسم عتبہ کو گرفتار کیا۔ قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران عبدالھادی جبر کو گرفتار کیا۔ اس کی گرفتاری کفر لاقف کے مقام سے کی گئی۔
جنین شہر میں تلاشی کےدوران دو نوجوانوں احمد محمود مناصرہ اور نایف احمد ملاشہ کو گرفتار کیا۔
قابض صیہونی فوج نے مابو دوتھان کے قریب سے دو حقیقی بھائیوں صلاح نور انور اور عزالدین کو گرفتار کیا۔ بیت لحم سے ابراہیم خلیل المعطی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔