ایران

آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کی نشست ایک عام اجلاس ہے، سعید خطیب زادہ

شیعیت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اگلا اجلاس ایک عام اجلاس ہے۔

یہ بات سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز صحافیوں کے ساتھ ایک ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے ممکنہ دورے تہران کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بورڈ آف گورنرز کی اگلی میٹنگ ایک عام میٹنگ ہے ، لیکن کوئی فریق کو غلط حساب کتاب نہیں کرنا چاہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عالمی ایٹمی ایجنسی سے سیاسی استعمال کرنے کی صورت میں ایران کا رد عمل مختلف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کےدرمیان تکنیکی اور محترمانہ تعلقات موجود ہیں لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ کوئی بھی اس تعلقات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کی باقیات کا قلع قمع کرنے کے لئے عراقی وزیر اعظم نے پیشگی اقدامات جاری کئے

خطیب زادہ نے کہا کہ ہم نے گروسی کے دورے تہران کے بارے میں سنا ہے، لیکن ہم نہیں جانتے کہ اس کی منصوبہ بندی کی گئی ہے یا نہیں۔ پھر تکنیکی بات چیت اور مذاکرات اور سوالات کے جواب باقاعدہ جاری ہے۔

خطیب زادہ نے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ویانا مذاکرات میں تاخیر کے نتائج کے بارے میں کہاکہ مذاکرات جاری ہے۔ ایران نے بار بار کہا ہے کہ ہم قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے کے تحت امریکی وعدوں کے مکمل نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فریق کو جان لینا چاہیے کہ ٹرمپ کی ذہنیت کے ساتھ زیادہ سے زیادہ شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ انہیں مکمل طور پر اس معاہدے کو پورا کرنا ہوگا۔ یہ کام ہمیں معاہدے کو جلدی بحال کرنے میں مدد کرے گا۔

خطیب زادہ نے طالبان کے ہاتھوں پنجشیر پر قبضے کرنے کے حوالے سے کہا کہ پنجشیر کی خبریں انتہائی تشویشناک ہیں۔

انہوں نے کل رات کے حملے میں افعانستان کے رہنماؤں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ افغانستان کی تاریخ نے ظاہر کیا ہے کہ غیر ملکی مداخلت کا نتیجہ ناکامی اور شکست کے سوا کچھ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button