اہم ترین خبریںایران

عید الاضحی کے مبارک موقع پر رہبر معظم نے ہزاروں لوگوں کو دیا بہترین تحفہ

شیعیت نیوز:حجت الاسلام والمسلمین صادق رحیمی نے عید الاضحی اور عید غدیر کی مناسبت سے سزاؤں کی معافی کی تفصیلات بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں ایسے 2 ہزار 654 لوگوں کی سزائيں معاف اور کم کی گئی ہیں جو شرطوں پر پورے اترتے تھے اور ان سب کے کیس کا معافی کی کمیشن میں جائزہ لیا گيا تھا۔

اور پھر عدلیہ کے سربراہ کی تائید کے بعد ان کے نام رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پاس بھیجے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عید کے دن بھی فلسطین پر اسرائیل نے برسائے بم، متعدد شہید و زخمی

حجت الاسلام والمسلمین صادق رحیمی نے بتایا ایک ہزار 38 لوگوں کو معافی کی وجہ سے مکمل آزادی مل گئی جبکہ ایک ہزار 616 لوگوں کی سزاؤں میں کمی کر دی گئی جن میں سے 29 لوگوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی جسے کم کرکے عمر قید کر دیا گيا۔

ان کے مطابق جن لوگوں کو معافی ملی ہے ان میں سے 182 خواتین اور 30 غیر ملکی ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button