اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ مکارم شیرازی ہسپتال میں داخل، رہبر معظم انقلاب عیادت کے لئے پہنچ گئے

شیعیت نیوز: آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کو معدے کی تکلیف کے باعث ڈاکٹروں کے مشورے سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی کے دفتر کی جانب سے عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کو گزشتہ دنوں معدے کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا جو انشاء اللہ مومنین کی دعاؤں سے جلد صحت یاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عید الاضحی کے مبارک موقع پر رہبر معظم نے ہزاروں لوگوں کو دیا بہترین تحفہ

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کی عیادت کے لئے ہسپتال پہنچ گئے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کچھ ہی دیر پہلے تہران کے مقامی ہسپتال میں حاضر ہو کر آیت اللہ مکارم شیرازی کی عیادت کی۔

آیت اللہ شیرازی سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب نے فرمایا کہ آپ سے ملنے کا شدت سے انتظار تھا، مگر ایسا نہیں کہ ہسپتال میں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button