اہم ترین خبریںایرانمقبوضہ فلسطین

جو بائیڈن کیجانب سے عید قربان پر مبارک کا پیغام، ناصر کنعانی کا ردعمل

شیعیت نیوز: عید الاضحیٰ کی آمد پر امریکی صدر "جو بائیڈن” نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، غزہ کی جنگ کے اختتام کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔

جس پر اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی” نے ردعمل دیا۔ انہوں جو بائیڈن کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے امریکہ کو جھوٹ کی سلطنت قرار دیا۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی حملے کے آغاز سے ہی بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو اسلحے کے ساتھ ساتھ مالی و سیاسی سپورٹ بھی فراہم کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عید کے دن بھی فلسطین پر اسرائیل نے برسائے بم، متعدد شہید و زخمی

اس کے باوجود جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ میرا محکم یقین ہے کہ جنگ بندی کے لئے اسرائیل کی جانب سے حماس کو بھیجی جانے والی تجاویز جنگ اور اشتعال انگیزی کے اختتام کے لئے بہترین آپشن ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ مہینے 31 مئی کو امریکی صدر نے اعلان کیا اسرائیل نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے نئی تجاویز ہیش کی ہیں کہ جو قطر کے ذریعے حماس کو پہنچائی گئی ہیں۔

جو بائیڈن نے فریقین سے مطالبہ کیا کہ اس موقع کو ہاتھ جانے نہ دیں اور ان تجاویز پر رضامند ہو جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button