6ستمبریوم دفاع ،بھارتی غرور وتکبر کو خاک میں ملانے کا دن ،ملی جوش وجذبےاور شہدائے وطن کی یاد کیساتھ منایا جارہاہے

06 ستمبر, 2021 13:18

شیعیت نیوز: ملک بھر میں56 واں یوم دفاع پاکستان آج ملی جوش وجذبے اور شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں یوم دفاع ملی جوش و جذبےسےآج منایاجارہا ہے، 1965میں پاک فوج نے دشمن کی تمام ترچالوں کوناکام بنایا، بزدل دشمنوں کوارض پاک کی طرف میلی آنکھ سےدیکھنےپرسبق سکھایا۔

یہ اُن شہداء کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں جنہوں نے 1965ء اور دیگر جنگوں میں آزادی کے چراغ کو روشن رکھنے کیلئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عزاداری ہماری عبادت ہے اور اس پر ریت کے ذرہ کے برابر بھی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، حکومت شرپسند عناصرکےخلاف فوری کارروائی کرے، ناصرشیرازی

یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعائیں اور شہداء کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

56 سال قبل 6 ستمبر 1965 کو دشمن کی جارحیت کے جواب میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی تھی، بری ، بحری، فضائی اور جہاں مسلمان فوجیوں نے دفاع وطن میں تن من دھن کی بازی لگائی وہیں پاکستان میں بسنے والی اقلیت بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنے میں پیش پیش رہی۔

یہ بھی پڑھیں: تاجران ناموس صحابہ اور تاجران ناموس امہات المومنین سے کہتا ہوں کہ توہین تلاش کرنی ہے تو بخاری شریف میں جاکر تلاش کریں، علامہ امین شہیدی

پاک فضائیہ نے 6 ستمبرکو بھارت کے فضائی اڈوں پٹھان کوٹ، آدم پور اور ہلواڑہ پر بھر پور انداز میں حملے کیے۔ پٹھان کوٹ میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 10 طیارے تباہ کیے اور متعدد کو نقصان پہنچایا۔

1965ء کی 17 روزہ جنگ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 35 طیاروں کو فضا اور 43 کو زمین پر تباہ کیا جبکہ 32 بھارتی طیاروں کو طیارہ شکن گنوں نے نشانہ بنایا۔ اس طرح مجمو عی طورپر بھارت کے 110 طیارے تباہ ہو ئے۔

9:16 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔