اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے

شیعیت نیوز: خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں 2 دھماکے ہوئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ عینی شاہدوں نے کہا ہے کہ آدھی رات کو ظھران شہر میں آرامکو آئل ریفائنری کے قریب ہونے والے بیلسٹک میزائل یا ڈرون حملے کی وجہ سے آرامکو آئل ریفائنری کو بند کر دیا گیا ہے۔ ابھی تک سعودی عرب کے حکام نے اس حوالے سے کسی بھی قسم کا کوئی رد عمل نہیں دکھایا ہے۔

واضح رہے کہ دمام سعودی عرب کا ایک اہم شہر ہے جو تیل کے ذخائر سے مالا مال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انصار اللہ نے جنوبی مآرب کا الصعاترہ علاقہ آزاد کرا لیا

جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان سے نقل کرتے ہوئے امریکی چینل نے اعلان کیا ہے کہ یمنی مسلح افواج نے حجاز میں واقع متعدد سعودی فوجی اہداف کو اپنے بیلسٹک میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

امریکی چینل اسکائی نیوز نے جارح سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان سے نقل کرتے ہوئے اطلاع دی کہ یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی جانب سے نجران و دمام میں واقع سعودی فوجی اہداف کے خلاف کئی ایک بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جارح سعودی فوجی اتحاد نے اپنے بیان کے آخر میں حسب معمول دعویٰ کیا کہ اس نے داغے گئے تمام یمنی میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پرجارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہےیمنی عوام کے استقامت و پائداری کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button