اہم ترین خبریںمشرق وسطی

شام میں دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کی دہشت گردانہ کارروائیاں

شیعیت نیوز: شام میں تکفیری دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ نے ادلب میں وسیع حملے کئے ہیں ۔ اسی کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت نے دہشت گردوں کی حمایت میں فضائی حملہ کیا تھا جس کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

شام میں جنگ بندی اور آشتی کے نگراں روسی مرکز نے ادلب میں تکفیری دہشت گرد گروہ جبہت النصرہ کے وسیع حملے کی خبر دی ہے۔

رشا ٹوڈے نے مذکورہ روسی مرکز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں جبہت النصرہ نے ادلب کے ان علاقوں پر جن کو ’نو وار زون‘ قرار دیا گیا ہے ، کم سے کم اکتس بار حملے کئے ہیں۔

روسی مرکز نے اس سے پہلے بھی اعلان کیا تھا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ جہت النصرہ نے ’نو وار زون‘ قرار دیئے گئے اٹھارہ علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دی ہیں۔

جنگ بندی اور آشتی کے نگراں روسی مرکز کے اعلان کے مطابق جہت النصرہ دہشت گردہ گروہ لاذقیہ، حماہ اور ادلب میں آئے دن جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، ایڈمیرل شہرام ایرانی

قابل ذکر ہے کہ شام میں جبہت النصرہ سمیت مغرب اور رجعت پسند عرب حکومتوں کے حمایت یافتہ سبھی دہشت گرد گروہ، جو شامی فوج سے مقابلے کی توانائی نہیں رکھتے، عام شہریوں کو اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہیں۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے بھی بتایا ہے کہ شامی فوج کے فضائی دفاعی سسٹم نے دمشق کی فضا میں صیہونی میزائلوں کو نشانہ بناکر، اس کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت شام میں سرگرم دہشت گردوں کی حمایت میں فضائی حملے کرتی رہتی ہے۔ شام کا بحران سن دو ہزار گیارہ میں امریکہ، اور اس کے رجعت پسند علاقائی اتحادیوں بالخصوص سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے وسیع حملے سے شروع ہوا جس کا مقصد علاقے میں طاقت کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button