یمن، حضرت زید بن علیؑ کے روز شہادت پر شیطان اکبر امریکہ کے خلاف وسیع احتجاج

شیعیت نیوز: حضرت امام حسین علیہ السلام کے بہائے گئے ناحق خون کا بدلہ لینے کیلئے آپ کے پوتے حضرت زید بن علی بن حسین بن علی بن ابیطالب علیہم السلام کی جانب سے کئے جانے والے تاریخی قیام اور ان کے یوم شہادت کی مناسبت سے پورے یمن میں وسیع جلوس نکالے گئے۔
عرب چینل المسیرہ کے مطابق اس حوالے سے یمن کے شمالی صوبے صعدہ میں حضرت زید بن علی کے یوم شہادت پر نکلنے والا جلوس عزاء، امریکہ مخالف احتجاجی ریلی میں بدل گیا جس میں شریک یمنی شہریوں نے امریکہ کی جانب سے پورے خطے میں اختیار کردہ استبدادی سیاست کی شدید مذمت کی اور اس کے خلاف نعرے لگائے۔
اس موقع پر یمنی شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کی گھناؤنی سازشوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
یہ بھی پڑھیں : جب تک زندہ ہوں طالبان درہ پنج شیر پر قبضہ نہیں کرسکتے، احمد مسعود
رپورٹ کے مطابق یمنی شہریوں نے اپنے اجتماع کے آخر میں ایک مشترکہ بیانیہ بھی جاری کیا جس میں امت مسلمہ سے امریکی و اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
المسیرہ کے مطابق یمنی ملین مارچ کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پیش آنے والے نئے حالات و حوادث اور اسی طرح سعودی فوجی اتحاد کی جارحیت کے بھرپور مقابلے کے حوالے سے امت مسلمہ کی بیداری و بصیرت پر تاکید اور جارح سعودی فوجی اتحاد کی جانب سے تیل، گیس و معدنیات کے میدان میں یمنی قوم کی آمدن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی لوٹ مار کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اس بیان کے آخر میں قومی خوراکی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ملکی زراعت کو بہتر بنا کر خودکفیلی تک پہنچنے اور اس میدان میں درآمدات کو کم ترین سطح پر لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔