آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیمؒ 85برس کی عمر میں نجف اشرف میں خالق حقیقی سے جاملے
شیعیت نیوز: عراق کے بزرگ مرجع تقلید اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے ستون اربعہ میںشامل آیت اللہ العظمیٰ سید محمد سعید الحکیم 85 سال کی عمر میں میں دارالفناء سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے۔
ان کے قریبی ذرائع کے مطابق آیت اللہ سید محمد سعید الحکیمؒ جمعے کو 85 سال کی عمر میں عراق کے شہر نجف میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان کی نماز جنازے ہفتے کو نجف اور کربلا میں اداکی جائے گی جبکہ ان کی تدفین نجف میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:حوزہ علمیہ قم کے ہونہارنوجوان پاکستانی طالبعلم مولانا یوسف چنگیزی داعی اجل کولبیک کہہ گئے
ذرائع کے مطابق آیت اللہ محمد سعید الحکیم کا 3 دن قبل نجف کےاسپتال میں آپریشن ہوا اور آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ۔
مرحوم آیت اللہ سید محمد سعید الحکیمؒ کا شمار عالم اسلام کے بڑے فقہا میں ہوتا تھا وہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے چار بڑے مجتہدین میں شامل تھے، عراقی صدر برہم صالح نے ایک بیان میں آیت اللہ محمد سعید الحکیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔







