ایران

دشمن کو علاقائی سلامتی کو خطرے کا شکار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایڈمیرل شہرام

شیعیت نیوز: ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا کہ ایران کی فوج، امن اور دوستی کا پیامبر ہے اور ہم کبھی بھی بعض ممالک کی جانب سے خطے کے امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی اجارت نہیں دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل شہرام ایرانی نے آج بروز بدھ کو ایران کی میزبانی میں کنارک پورٹ میں منعقدہ چھٹے بین الاقوامی آرمی ڈائیونگ مقابلوں کی اختتامی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ، ہم ایک ایسے طریقے سے کام کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں جو سب کو مطمئن کرتا ہے اور یہ مقابلے قوموں کی یکجہتی کو ظاہر کرتے ہیں جس کی وجہ سے برداشت اور مزاحمت، سامراجیت کے خلاف جنگ، خود اعتمادی اور خود کفالت پر مبنی امن اور دوستی قائم ہوئی ہے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے ان مقابلوں کے پیغامات میں سے ایک کو عزت اور وقار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ، آزاد ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر دیکھنے کی برداشت نہیں کر سکتے ہیں مگر ہم ہر سال دستیاب صلاحیتوں کے ساتھ مختلف عالمی فوجی مقابلوں کی میزبانی کرنے اور مقابلوں کے معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

ایڈمیرل شہرام ایرانی نے اس امید کا اظہار کرلیا کہ مزید ممالک، ایران میں اگلے عالمی فوج کے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تیسری بار ہے کہ ہم نے ان مقابلوں کی میزبانی کی ہے اور ملک کے شمال میں پہلی بار ہم سی کپ مقابلوں کی میزبانی کر رہے ہیں؛ ان مقابلوں کے پیغامات دوست اور دشمن کو بھیجے گئے ہیں۔

دوسری جانب ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کردستان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے نہ فقط دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا گیا بلکہ کئی دہشت گردوں کو ہلاک بھی کردیا گیا ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ دہشت گردوں نے ایران کے صوبہ کردستان کے سرو آباد علاقے میں امن و امان میں خلل ڈالنے، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور مسلح کارروائیاں کرنے والے دہشتگردوں اور انقلاب مخالف عناصر کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اس کے اہم عناصر کو ہلاک، زخمی اور اس نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کے مطابق دہشت گردوں سے بڑے پیمانے پر ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بھی بر آمد ہوئے۔

دہشت گرد عراق کے کردستان علاقے سے ایران میں داخل ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button