شہید کمانڈروں کے قتل کے قانونی اور بین الاقوامی مقدمے کا تعاقب کریں گے، امیر عبداللہیان
شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا محکمہ خارجہ شہید کمانڈروں؛ پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ جنرل حاج قاسم سلیمانی اور حشد الشعبی کے کمانڈر ابومہدی المہندس کے قتل کے قانونی اور بین الاقوامی مقدمے کا تعاقب کرے گی۔
حسین امیر عبداللہیان، جو بغداد ایئرپورٹ کے مضافات میں دو مزاحمتی کمانڈروں کے یادگار کی جگہ پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گئے تھے۔
انہوں نے ارنا رپورٹر کے سوال کے جواب میں کہا کہ محکمہ خارجہ ان جماعتوں کا ایک سنجیدہ قانونی اور بین الاقوامی مقدمے کا تعاقب کر رہا ہے جنہوں نے امریکی حکومت اور وائٹ ہاؤس کے نام پر کھلے عام دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ان عظیم ہیروز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیاں کیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو اس حوالے سے جوابدہ ہونا چاہیے، چاہے پچھلی انتظامیہ نے جرم کیا ہو تو اب امریکی حکومت اس کارروائی کے نتائج سے بچ نہیں سکتی۔
ایران کے وزیر خارجہ کے مطابق اس دہشت گردانہ فعل میں ملوثین کو سزا دی جانی چاہیے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان میں20 لاکھ لیٹر غیر قانونی پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کی اطلاع
امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہم ایک ایسی جگہ پر ہیں جہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے قومی اور بین الاقوامی ہیرو سردار سلیمانی سمیت دیگر عظیم شخصیات امریکی دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں شہید کیے گئے ہیں؛ وہ ہیروز جنہوں نے ملک کی زیادہ سے زیادہ قومی سلامتی کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کی اور اس طرح اپنی جانیں قربان کیں۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے میں عراق کی حمایت کے علاقائی اجلاس کی شرکت کیلئے بغداد کیا دورہ کیا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ عراقی حکومت کے مطابق اس اجلاس کے مقاصد، علاقائی کشیدگی میں کمی، اقتصادی تعلقات کا فروغ اور عراق کے پڑوسیوں کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے ہیں۔







