اہم ترین خبریںپاکستان

نوحہ خوانی کا ایک اور باب بند ہوگیا، بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں حب علی جہاں فانی سے کوچ کرگئے

حب علی کی نماز جنازہ سکھر میں ادا کی جائے گی اور ان کے آبائی علاقے میں ہی ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی

شیعیت نیوز:نوحہ خوانی کا ایک اور باب بند ہوگیا،پاکستان کے مشہور و معروف نوحہ خوان حاجی حب علی کا اس فانی جہان سے دار ابدی کی طرف انتقال ہوگیا ہے، حب علی طویل علالت کےبعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔

واضح رہےکہ حب علی کا تعلق سندھ کےضلع سکھر سے تھا،انہوں نے صنف نوحہ خوانی میں بین الاقوامی سطح پربے پناہ شہرت حاصل کی، ان کی وفات سے نوحہ خوانی کے میدان میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ مدتوں پر نہیں ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کی تقدیر کا فیصلہ کرلیا، آئندہ چند روز میں اہم اعلان متوقع

ذرائع کے مطابق حب علی کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور وہیں آپ خالق حقیقی سے جا ملے ، حب علی کی نماز جنازہ سکھر میں ادا کی جائے گی اور ان کے آبائی علاقے میں ہی ان کی تدفین عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button