صیہونی فوج کی غزہ کی پٹی میں تین مقامات پر بمباری

30 اگست, 2021 11:37

شیعیت نیوز: فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں صیہونی فوج نے تین مقامات پر بمباری کی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے چند منٹ کے وقفے سے غزہ میں الگ الگ تین مقامات پر چار میزائل گرائے۔ جنوبی غزہ میں صلاح الدین کے مقام پر دو میزائل حملے کیےگئے تاہم ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے مشرقی غزہ میں بیت حانون اور شمالی غزہ میں حماۃ الثغور فورسز کے مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ کی پٹی پر بمباری کرنے والے اسرائیلی طیاروں پر جوابی فائرنگ کی۔

قبل ازیں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات غزہ میں فلسطینی شہریوں کے احتجاجی مظاہروں کے دوران صیہونی فوج کی فائرنگ سے 11 فلسطینی زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : شہر کا امن تباہ کرنے والوں اور شیعہ سنی فساد کی سازش رچانے والوں کےخلاف ایف آئی آر درج

دوسری جانب فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کی طرف سے فلسطینی صحافیوں پر کیے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں صحافیوں کی نمائندہ ’جرنلسٹ سپورٹ کمیٹی‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج کی طرف سے مشرقی غزہ میں رات کے وقت ہونے والے فلسطینی مظاہروں کے دوران فلسطینی صحافیوں کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دسیوں فلسطینی صحافی اور عام شہری اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے کواڈ کاپٹر طرز کے ڈرون طیارے کے ذریعے فلسطینی صحافیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ صیہونی فوج کی طرف سے غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات کو خطرناک قرار دیتی ہے۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلسطینی صحافیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔ اسرائیلی ریاست غزہ میں صحافیوں کو نشانہ بنا کر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔

2:02 شام اپریل 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔