یمن

یمن پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری جاری

شیعیت نیوز: جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مختلف صوبوں پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے ضلع صرواح پر آٹھ بار اور ضلع رحبہ پرسات مرتبہ بمباری کی۔

صوبہ جوف میں جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے خب والشعف ضلع کے المرازیق علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا۔

جارح سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دوسو بہترمرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور چھے بار جاسوسی پروازیں انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی حکومت کو انقلابیوں کے دباؤ کا سامنا ہے، آیت اللہ عیسی قاسم

دوسری جانب یمن کی فوج اور عوامی فورس نے جارح سعودی اتحاد کے خلاف جنوبی سعودی عرب میں ڈرون آپریشن کیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد کے ترجمان نے جمعے کو اعلان کیا کہ یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط کے علاقے میں ڈرون حملہ کیا ہے۔

اگرچہ یمنی فوج نے اب تک اس ڈرون حملے کی تصدیق نہیں کی ہے تاہم سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ ایک ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے جو خمیس مشیط علاقے پر پرواز کررہا تھا۔

کچھ دنوں پہلے بھی یمنی فوج اور رضاکار فورس نے چھے ڈرون طیاروں سے ریاض میں واقع آرامکو آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی کے خلاف خبردار کیا

یمن کی مرکزی حکومت کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نےاس سے قبل اعلان کیا تھا کہ جارحین کا مقابلہ کرنا استقامتی فورس کی دینی ، ایمانی اوراخلاقی ذمہ داری ہے اور یمن کو جارح سعودیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ، سلامتی کونسل ، اقوام متحدہ ، یورپی ممالک یا کسی دوسرے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

سعودی عرب ، امریکہ ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پرجارحانہ حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کا بری بحری اور فضائی محاصرہ بھی کئے ہوئے ہے۔

یمنی عوام کے استقامت و پائداری کے نتیجے میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کو اب تک اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button