اہم ترین خبریںایران

ایران نے اسرائیل کو کسی بھی مہم جوئی کے خلاف خبردار کیا

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں ایران کی سفیر اور نائب نمائندے نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کے خلاف خبردار کیا ہے۔

یہ بات زہرا ارشادی نے گزشتہ روز صیہونی حکومت کی دھمکیوں کے بعد سلامتی کونسل کے سربراہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہی۔

انہوں نے پرامن ایٹمی توانائی کے استعمال کے ناگزیر حق کے حصول کے لیے ایران کے پختہ عزم پر زور دیتے ہوئے ، نے اسرائیلی حکومت کے کسی بھی ممکنہ غلط حساب یا مہم جوئی کے خلاف خبردار کیا۔

ارشادی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عالمی امن و استحکام کے لئے خطرہ بن چکے غاصب صیہونی حکومت کے مجرمانہ اور دہشت گردانہ اقدامات کو لگام دے۔

اقوام متحدہ میں ایران کی قائم مقام سفیر زہرا ارشادی نے اس مراسلے میں خود ساختہ صیہونی حکومت کی جانب سے ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کو لاحق خطرات پر اعتراض درج اور خبردار کیا کہ صیہونی حکومت اگر غلط اندازوں کا شکار ہو کر ایران کے سلسلے میں مہم جوئی کرتی ہے تو اس کے سنگین نتائج اسے بھگتنے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا بینیٹ اور جو بائیڈن کی غیر قانونی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

ارشادی نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے حالیہ دنوں میں صیہونی حکومت کے دھمکی آمیز بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی وزیر اعظم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دبے لفظوں میں یہ اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام پر مخفیانہ طور پر حملے کئے ہیں اور ساتھ ہی تمام تر گستاخی کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے کہ اس قسم کے حملے آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے ایران کے ایک حساس ایٹمی مرکز کو نشانہ بنایا تھا کہ جہاں سے ریڈیو ایکٹیو مادے کے پھیلاؤ کا خطرہ تھا اور اس کا یہ مجرمانہ اقدام ایٹمی دہشتگردی کا مصداق ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی ضابطوں کی بڑی خلاف ورزی ہے۔

زہرا ارشادی نے مزید واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے رکن ملک کے خلاف اس قسم کی دھمکیاں عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے آئین بالخصوص اس کی دوسری شق کی کھلی خلاف ورزی شمار ہوتی ہیں، لہذا عالمی برادری کو کسی قیمت پر اسے برداشت نہیں کرنا چاہئے۔

اقوام متحدہ میں ایران کی نمائندہ نے کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت کی جانب سے عالمی امن و استحکام کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر اس کے ایسے مجرانہ اقدامات پر سخت نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button