مقبوضہ فلسطین

رواں سال کے دوران اسرائیلی عدالتوں سے انتظامی قید 850 نوٹس

شیعیت نیوز: فلسطینی اموراسیران کے عہدیدار عبدالناصر فروانہ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی عدالتوں سےفلسطینی شہریوں کے خلاف دی جانے والی انتظامی قید کا سلسلہ جاری ہے۔ رواں سال کے دوران اسرائیلی عدالتوں نے فلسطینی شہریوں کو انتظامی قید کے850 نوٹس جاری کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی قید اسرائیل کی فلسطینی اسیران کے خلاف ایک مستقل پالیسی ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے حوصلے پست کرنا ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسے اجتماعی سزا قرار دے کراس پرپابندی کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

عبدالناصر فروانہ نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ اسرائیل کو انتظامی قید کی پالیسی پرعمل درآمد سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بعض انتظامی قیدی ایسے بھی ہیں جن پندرہ پندرہ سال صیہونی ریاست کی عدالتوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یہودی بستیوں میں توسیع جاری، حماس کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں، نفتالی بینیٹ

دوسری جانب صیہونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز دسیوں یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کےمطابق جمعرات کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں جمعرات کو یہودی آباد کاروں، اور صیہونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنو یہودی آباد کاروں نے قبلہ اول میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔

یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اوّل میں عبادت پر مزید قدغنیں عائد کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button