لبنان

جنوبی لبنان کے مقبوضہ شبعا فارمز میں دھماکہ

شیعیت نیوز: جنوبی لبنان کے مقبوضہ شبعا فارمز میں دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

لبنانی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ شبعا فارمز میں دھماکے کی آوازیں سنی گئی ہیں اور ابتدائی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دھماکہ مقبوضہ شبعا فارمز میں صیہونی حکومت کی فوجی مشقوں کے نتیجے میں ہوا ہے۔

لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت گاہے بگاہے مقبوضہ شبعا فارمز میں فوجی مشقیں انجام دیتی رہتی ہے جس میں فائر کئے جانے والے توپوں کے گولوں کی آوازیں اطراف کے دیہاتوں اور حاصبیا اور مرجعیون کے علاقوں میں بھی سنائی دیتی ہے۔

صیہونی فوج نے جنوبی لبنان سے پسپائ‏ی اختیار کرنے کے بعد بھی شبعا فارمز کے زرخیز علاقے کو آزاد نہیں کیا اور حالیہ برسوں میں مختلف بہانوں سے اس فارمز کے اطراف کے علاقوں کو فضائی حملوں اور گولہ باری کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔

صیہونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ شبعا فارمز لبنان کا حصہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ نے اپنا دفاعی دائرہ بحیرہ روم کے وسط تک بڑھا لیا ہے، صیہونی صحافی

مقبوضہ شبعا فارمز میں صیہونی فوجیوں کی یہ فوجی مشقیں ایسے عالم میں بڑھ گئی ہیں کہ دوہفتے قبل حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے علاقوں پرصیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے جواب میں شبعا فارمز کے اطراف کی زمینوں کو جہاں صیہونی فوج کے اڈے ہیں، میزائیل کا نشانہ بنایا تھا۔

صیہونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے حالیہ حملے سے صیہونی حکومت اور اس کے فوجی کمانڈروں میں تشویش اور خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں ایک لبنانی چرواہے پر فائرنگ کی۔

نیشنل نیوز ایجنسی نے ایک مختصر خبر میں کہا ہے کہ  دشمن اسرائیلی فورس نے شعبا کے قصبے کے باہر سدانہ میں  اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFIL)  بٹالین کے ایک مرکز کے سامنے ایک چرواہے کو گولی مار دی۔

سرکاری ایجنسی نے اس واقعے میں زخمی ہونے والے شخص کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایا۔جنوبی سرحدی علاقہ سیکورٹی الرٹ کی حالت میں ہے۔

حال ہی میں لبنان کے علاقے سے مغربی جلیل کے علاقے کی طرف دو راکٹ  فائر کیے گئے تھے جن میں سے ایک کو روک دیا گیا جبکہ دوسرا ایک کھلے علاقے میں گرا۔ قابض فوج نے جوابی کارروائی کے طور پر جنوبی لبنان میں اہداف پر بمباری کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button