اہم ترین خبریںعراق

عراق میں داعش کے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد راکٹ اور میزائل بر آمد

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے داعش دہشت گردوں کے ایک دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی نے کہا ہے کہ صوبہ دیالہ کے شہر خانقین کے علاقے الشیخ بابا پر راکٹوں اور میزائلوں سے حملہ کرنے کے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد راکٹوں اور میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی، اپنے ملک کی دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے اور وہ مختلف علاقوں میں جاری آپریشنز میں شامل ہے اور خاص طور سے داعشی عناصر کے خلاف وہ مکمل طور پر سرگرم عمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عشرہ محرم الحرام کے دوران ملک بھرمیں عزاداری امام حسینؑ پر حملوں اور رکاوٹوں کی جامع رپورٹ منظرعام پر آگئی

یاد رہے کہ عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس تکفیری گروہ کے کچھ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

درایں اثنا عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے جو کویت کے دورے پر ہیں امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح کو بغداد کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عرب دنیا نے قبلہ اول غاصبوں کے رحم وکر پر چھوڑ دیا، اسلامی جہاد

عراقی وزیر اعظم نے امیر کویت سے اپنی ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور اقتصاد، صنعت و تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف میدانوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے اور مضبوط بنانے کی راہوں کا جائزہ لیا۔

مصطفی الکاظمی نے عراق کی حمایت اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ کے سلسلے میں کویت کے مرحوم امیر صباح الاحمد الصباح اور موجود امیر نواف الاحمد الجابر الصباح کے موقف کی قدردانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button