بہاولنگر میں جلوس عاشورا پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی پنجاب اسمبلی میں گونج

23 اگست, 2021 12:12

شیعیت نیوز: بہاولنگر میں جلوس عاشورا پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے کی پنجاب اسمبلی میں گونج ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل ورکن پنجاب اسمبلی سید زہرا نقوی نے بہاولنگر میں عزاداران پر کریکر حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔

قرار داد کےمتن میں لکھا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان بہاولنگر میں عزاداران پر کریکر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔دہشت گرد فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کے ایجنڈے میں ناکام رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منگوپیرمیں شرکائے جلوس عاشورا پر حملہ، شیعہ علماء واکابرین نے ملکی سلامتی واستحکام کی خاطر بڑا کام کردیا

قرار داد میں مزید کہا گیا کہ پوری قوم متحد ہے اور دشمنوں کے عزائم سے اچھی طرح باخبر ہے۔یہ ایوان بہاول نگر دھماکے میں شہید عزاداران کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہے اور واقعے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔

10:25 شام اپریل 7, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔