سندھ پولیس کا انوکھا اقدام، تکفیری و ناصبی دہشت گردوں کے دباؤ میں امام حسینؑ کےقاتل یزید ملعون پر لعنت بھیجنے کے جرم میں ایف آئی آر درج
شیعیت نیوز: سندھ پولیس کا انوکھا اقدام، تکفیری و ناصبی دہشت گردوں کے دباؤ میں قاتلِ امام حسینؑ یزیدملعون پر لعنت بھیجنے کے جرم میں ایف آئی آر درج، حیدر آباد میں فقط یزید لعین قاتلِ نواسہ رسول امام حسینؑ پر یزید ابن معاویہ ابن ابو سفیان پر لعنت کا لفظ لکھنا جرم بن گیا۔ واٹس اپ اسٹیٹس کو بنیاد بناکر پولیس نے شیعہ نوجوان اسد شیخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ واضح رہے کہ یزید ملعون پر لعنت کا اسٹیٹس لگانے کی بناء پر ہی کالعدم سپاہ صحابہ وکالعدم تحریک لبیک نے مجلس عزا پر حملہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے ایک اور بھونڈی ایف آئی آر درج کرکے اپنے کرتوتوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ کرلیا ہے ، گذشتہ روز حیدر آباد میں مجالس عزا پر تکفیری سپاہ صحابہ اور ناصبی تحریک لبیک کے دہشت گردوں کے حملے کے بعد بجائےدہشت گردوں کو گرفتارکرنے کے پولیس نے دہشت گردوں کی خوشنودی کی خاطر شیعہ نوجوان اسد شیخ کے خلاف ہی ایف آئی آر درج کردی۔
ذرائع کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی سرغنہ حافظ عبد الواجد ولد عبد المجید راجپوت کی مدعیت میں تھانہ پنیاری ضلع حیدر آباد میں درج مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسد شیخ نے اپنے واٹس اپ اسٹیٹس پر ابن معاویہ ابن ابو سفیان پر لعنت بےشمار کی تحریر لکھی جو کہ توہین صحابہ کے مترادف ہے لہذٰا اسد شیخ کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
واضح رہے کہ نواسہ رسول ؐ امام حسینؑ اور ان کے 72 باوفا اصحاب وانصار اور اہل بیتؑ کے قاتل یزید ابن معاویہ پر لعنت آج سے نہیں بلکہ 14 سو سالوں سے بھیجی جارہی ہے یہ لعنت صرف شیعہ ہی نہیں بلکہ محبان اہل بیتؑ اہل سنت اور دیگر مذاہب کے پیروکار بھی عبادت سمجھ کر بھیجتے ہیں بلکہ بعض کے نذدیک تو قاتلانِ امام حسینؑ پر لعنت بھیجے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ یہاں یہ بات بھی زہن نشین رہے کہ خود رسول اکرم ؐ نے امام حسینؑ کو اپنا ٹکڑا قرار دیا تھا اور ان سے نفرت کرنے والے کو خدا کا دشمن قرار دیا تھا ۔
لیکن افسوس پاکستان میں سعودی ایماء پر یزید ابن معاویہ ملعون پر لعنت بھیجنا تعزیراتی جرم بنا دیا گیا ہے اور صبح وشام اس جرم کی پاداش میں بےشمار شیعہ جوانوں پر بلاجواز مقدمات کا اندراج جاری ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں کہ کس قانون کے تحت نواسہ رسول ؐ کے قاتل پر لعنت کوجرم قرار دیا گیا ہے ۔







