سربراہ ملی یکجہتی کونسل صاحبزادہ ابوالخیر زبیر سے ایم ڈبلیوایم کےوفد کی ملاقات، حیدر آباد کے عوام کو شرپسندوں کی سازش سے دور رہنے کی اپیل

22 اگست, 2021 00:01

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے وفد اور ڈسٹرکٹ خطیب جامع مسجد اباالفضل قدم گاہ حیدرآباد نے اہل سنت معروف عالم دین اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ جناب صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر صاحب سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میںحیدر آباد شہر میں امن و امان کی صورت حال اور اتحاد بین المسلمین پر بات ہوئی اور گذشتہ روز حیدرآباد میں ملک دشمن عناصر کی جانب سے انتشار کی کوشش کی گئی اور فرد واحد کے الزام پر پوری قوم کے خلاف نعرے بازی کی گئی جس سے صاف ظاھر ہوا کہ کچھ عناصر ایسے ہیں جو ملک میں شیعہ سنی فساد کروانا چاہتے ہیں اور حیدرآباد کے پرامن محبت والا ماحول تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حد ہوگئی،عمران خان کی ریاست مدینہ میں نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑکی یاد میں جلوس نکالنے پر خواتین عزاداروں پر بھی ایف آئی آر درج

اس موقع پر شیعہ اکابرین اور صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ عوام انتشار کا شکار نا بنیں اور نا ہی کسی غلط خبر پر اپنے جذبات کا استعمال کریں۔اسلام امن اور بھائی چارے والا مذھب ہے اور ہم سب کو مل جل کر امن و سلامتی سے رہنا ہےکیونکہ اس حیدر آباد کا امن ہم سب کو عزیز ہے ۔

6:18 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔