حد ہوگئی،عمران خان کی ریاست مدینہ میں نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑکی یاد میں جلوس نکالنے پر خواتین عزاداروں پر بھی ایف آئی آر درج

22 اگست, 2021 00:05

شیعیت نیوز:حد ہوگئی،عمران خان کی ریاست مدینہ میں نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑکی یاد میں جلوس نکالنے پر خواتین عزاداروں پر بھی سرکاری مدعیت میں ایف آئی آر درج، تھانہ جلال پور شریف ضلع جہلم میں درج ہونے والے متعصبانہ مقدمے میں 62 خواتین ومرد نامزد جبکہ 200سے زائد نامعلوم عزادار شامل ہیں۔پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے ذکر امام حسین ؑ سے بغض میں ن لیگ کی سابقہ حکومت کو بھی پیچھےچھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے یزیدی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی متعصب پولیس انتظامیہ کے ن لیگی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے جہلم میں بھی 8محرم الحرام کا ماتمی جلوس برآمدکرنے پر خواتین سمیت متعدد مرد عزاداروں پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جلوس عزا امام بارگاہ در عباس ڈھوک سنادہا ، شاکر پور تحصیل پنڈ دادن خان ضلع جہلم سے برآمد ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کمالیہ، جلوس عاشورا میں قاتلانِ امام حسینؑ پرتبرہ کرنےکے جرم میں ریاستی مدعیت میں مقدمہ درج

ضلع جہلم کے تھانہ جلال پورشریف میں پولیس کی مدعیت میں درج ہونے والے اس مقدمے 192/21میں 62 نامزد اور 200 نامعلوم خواتین ومرد عزاداروں کو ملوث قرار دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ ایف آئی آر میں پولیس نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7ATA جیسی ظالمانہ دفعہ سمیت 16MPO اور تعزیرات پاکستان کی دفعات 138،341،120،148،149،109 شامل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ظلم کی انتہا، بہاولنگر جلوس عاشورا پرسعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کےحملے میں 6 سالہ یتیم بچی ماہین بھی شہید ہوگئی

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اور اس کے وزیر اعظم عمران خان باربار اپنی تقریروں میں پاکستان کو مدینے کی طرز پر اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی دعوے کرتے ہیں لیکن افسوس اسی ریاست مدینہ میں رسول اکرمؐ کے نواسے امام حسینؑ کی یاد منانے پر نا صرف مردوں پر بلکہ اب خواتین پر بھی مقدمے درج کیئے جارہے ہیں۔

شیعیان حیدر کرارؑ وزیر اعظم عمران خان صاحب سے سوال کرتے ہیں کہ کیایہ ہے وہ اسلامی فلاحی ریاست جس کی بنیاد بنی کریم ؐ نے مدینہ میں رکھی تھی ؟؟؟؟جہاں ان کے جگر گوشے حسینؑ ابن علیؑ کا ذکر کرنا بھی جرم بنادیا گیا ہے ؟

11:17 شام اپریل 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔