اہم ترین خبریںپاکستان

کمالیہ، جلوس عاشورا میں قاتلانِ امام حسینؑ پرتبرہ کرنےکے جرم میں ریاستی مدعیت میں مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق نذرچوک کمالیہ پر مرکزی جلوس عاشورا پہنچا تو وہاں علامہ محسن رضا گیلانی نے مجلس عزا سے خطاب کیا اور قاتلان ِ امام حسینؑ کی مذمت کی ، جس پر پولیس انتظامیہ نے توہین صحابہ کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاجواز مقدمہ درج کرلیا۔

شیعیت نیوز: کمالیہ کے پرامن اور شیعہ سنی وحدت کے ماحول کو تہہ وبالا کرنے کی پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مذموم کوشش، محرم الحرام کے پر امن انعقاد پر اہل تشیع مکتب فکر کی داد وتحسین کےبجائے نذر چوک پر علامہ محسن رضا گیلانی آف سیالکوٹ کی جانب قاتلان ِ امام حسینؑ پر تبرہ کرنے کے جرم میں توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملک دشمن تکفیری دہشت گردوں کی خوشنودی کی خاطرمتعصب پولیس انتظامیہ کمالیہ کے پر امن ماحول کو ثبوتاژ کرنے کے درپہ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے کمالیہ میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے پر امن انعقاد سے خائف متعصب پولیس نے کالعدم سپاہ صحابہ کو خوش کرنے کیلئے تھانہ سٹی کمالیہ میں علامہ محسن رضا گیلانی کے خلاف توہین صحابہ کا جھوٹا مقدمہ درج کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے وفد کی سانحہ عاشورا بہاولنگر کے زخمیوں کی عیادت ، شہداء کے ورثاءسے اظہار تعزیت

ذرائع کے مطابق نذرچوک کمالیہ پر مرکزی جلوس عاشورا پہنچا تو وہاں علامہ محسن رضا گیلانی نے مجلس عزا سے خطاب کیا اور قاتلان ِ امام حسینؑ کی مذمت کی ، جس پر پولیس انتظامیہ نے توہین صحابہ کا الزام عائد کرتے ہوئے بلاجواز مقدمہ درج کرلیا۔

علامہ محسن رضا گیلانی پر متعصب پولیس انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر میں 298-A اور16 MPO کی دفعات شامل کی گئی ہیں، جس سےثابت ہوتا ہے کہ پولیس کے نذدیک امام حسینؑ اور ان کے اصحاب وانصار کے قاتل صحابی رسول ؐ اور مقدس شخصیات ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پر امن شہر کا امن تہہ و بالا کرنے کی انتظامیہ کی کوشش ہے، اس سے تکفیری عناصر کو خوش کرنا ہے، انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، اس کی آڑ میں شیعہ مخالفین کو شہہ دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button