سید محمد دہلویؒ مرحوم برصغیر کے خطیب اعظم ،بلند پایہ عالم دین اور بے بدل قائد تھے، علامہ ساجد نقوی

21 اگست, 2021 11:40

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی تشکیل و تعمیر اور سالمیت و دفاع میں تمام مکاتب فکر نے علماء و اکابرین کی قیادت میں صبر آزما جدوجہد اور لازوال قربانیاں پیش کیں، جن میں علامہ سید محمد دہلویؒ مرحوم کی جدوجہد اور کاوشیں نمایاں حیثیت کی حامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

دور حاضر میں بھی پاکستان کے عوام بدترین دہشت گردی کا نشانہ بننے کے باوجود ملکی سلامتی اور قومی وحدت کی خاطر صبر و تحمل سے کام لے رہے ہیں، مگر حکمران صورتحال کی سنگینی کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

قائد اول علامہ سید محمد دہلویؒ کی برسی کے موقع پر علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ سید محمد دہلوی مرحوم برصغیر کے خطیب اعظم اور بلند پایہ عالم دین اور بے بدل قائد تھے، جنہوں نے پرامن اور قانونی طرز احتجاج کی داغ بیل ڈالی اور اپنے مطالبات کو منطقی انداز میں پیش کیا اور پیرانہ سالی کے باوجود ملت کی خدمت میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور پولیس کی بڑی کارروائی ، داعش اور کالعدم TTP کا اہم کمانڈر گرفتار

انہوں نے کہا کہ علامہ سید محمد دہلویؒ نے اس مشکل دور میں کم وسائل کے باوجود مسلسل اور انتھک محنت سے قوم کو شعور اور اتحاد کی نعمت کا احساس دلایا، علامہ سید محمد دہلوی ؒ، علامہ مفتی جعفر حسین ؒ اور علامہ عارف الحسینی شہید ؒ کی قیادت میں جو ملی و قومی حقوق کے دفاع اور تحفظ کی خاطر جو کارواں چلا تھا، وہ آج بھی رواں دواں ہے اور ہم بے شمار مسائل و مشکلات کے باوجود نہ صرف ملی و قومی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے بلکہ ملک میں اتحاد و وحدت کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ترویج کے لئے ہمہ وقت مشغول ہیں۔

10:30 شام اپریل 1, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔