پشاور پولیس کی بڑی کارروائی ، داعش اور کالعدم TTP کا اہم کمانڈر گرفتار
شیعیت نیوز: پشاور پولیس کی بڑی کارروائی ، داعش اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈرکو گرفتار کرلیا گیا۔ پشاور پولیس کے مطابق گرفتار کیا گیا داعش کا کمانڈر پشاور اور خیبر پختونخوا میں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، جسے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ مردان پولیس حملے میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر حسن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ پولیس وین پر دستی بم حملے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ظلم کی انتہا، بہاولنگر جلوس عاشورا پرسعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کےحملے میں 6 سالہ یتیم بچی ماہین بھی شہید ہوگئی
پشاور پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر حسن کو بھی مزید تفتیش کے لیے انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے حوالے کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر کے مردان میں موجود 2 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔







