شام پر اسرائیلی حملہ پسپا کر دیا گیا، شامی ذرائع ابلاغ

شیعیت نیوز: شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فضائی دفاع نے جمعرات کی شام دمشق کے قریب میں ایک اسرائیلی حملہ پسپا کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی دشمن نے دارالحکومت دمشق میں کچھ اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے شام کے فضائی دفاعی سسٹم نے اسرائیلی حملہ پسپا کر دیا۔ ابھی تک اس حملے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ دمشق کی فضاؤں میں دیکھے جانے والے نامعلوم اجسام جنگی طیارے تھے، ڈرون تھے یا میزائل تھے۔
ایک فوجی ذرائع نے شام کی خبر رساں ایجنسی ’’سانا‘‘ کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے بیروت کے جنوب مشرق کی سمت سے میزائلوں سے فضائی حملہ کیا۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے تصدیق کی ہے کہ دمشق شہر اور اس کے گردونواح میں جمعرات کی شام پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں۔
آبزر ویٹری کا مزید کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائلوں نے حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپووں اور دمشق کےعلاقے قارہ اور حمص کے دیہی علاقوں میں فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔ اب تک ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں : شہر الخلیل میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں باپ بیٹے سمیت 4 فلسطینی گرفتار
لبنان کی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی طیاروں نے ساحل اور پہاڑوں پر صیدا، بیروت اور کسروان کے اوپر نچلی پروازیں کیں۔ لبنانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ دو راکٹ لبنان شام کی سرحد پر واقع قلمون علاقے میں گرے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ تل ابیب غیر ملکی میڈیا کی فراہم کردہ معلومات پر تبصرہ نہیں کرتا۔
واضح رہے شام کا بحران، دوہزار گیارہ میں سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے بعض اتحادیوں کی حمایت و مدد سے پیدا کیا گیا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے۔ شام کی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورتی مدد اور روس کی حمایت سے داعش دہشتگردوں کا قلع قمع کردیا ہے جبکہ اس ملک میں سرگرم دوسرے دہشتگرد گروہ بھی شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔ اسرائیل، شام میں دہشتگردوں کی مکمل شکست سے تشویش میں مبتلا ہے۔