لبنان

اقوام متحدہ اسرائیل کو فضائی حدود کی خلاف ورزی سے روکے، لبنانی وزیر خارجہ کا مطالبہ

شیعیت نیوز: لبنانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے شام پر حملے کے لیے ان کے ملک کی فضائی حدود کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں شکایت دائر کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لبنان کی وزیر دفاع زینہ عکر نے جن کے پاس وزارت خارجہ کا اضافی چارج بھی موجود ہے،انہوں نے کہا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں کی نچلی سطح پر پروازیں لبنانی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے علاوہ شہری ہوابازی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسرائیل کا یہ اقدام تمام بین الاقوامی قراردادوں خاص طور سے قرار داد سترہ سو ایک کے منافی اور لبنان کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے۔

لبنانی وزیر خارجہ زینہ عکر نے اقوام متحدہ میں لبنان کے سفیر کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اسرائیل کے اس اقدام کے خلاف عالمی ادارے میں تحریری شکایت دائر کریں۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کو لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزیوں سے روکنے کے لیے موثر اقدامات عمل میں لائے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان اور فلسطین میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی میں گہری مماثلت ہے، مڈل ایسٹ مانیٹر

دوسری جانب لبنان کے لئے ایرانی ایندھن کے حامل بحری جہازوں کی روانگی کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے بیان کا سوشل میڈیا پر لبنان کی مشہور سیاسی اور دیگر شخصیات نے خیرمقدم کیا ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید حسن نصراللہ نے اپنے ایک خطاب میں اعلان کیا ہے کہ ایندھن کے حامل ایرانی تیل بردار بحری جہاز لبنان کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔انھوں نے ان جہازوں کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کے سلسلے میں امریکہ و اسرائیل کو سخت خبردار کرتے ہوئے تاکید کی کہ لبنان کی تحریک مزاحمت ان بحری جہازوں کو اپنے سے متعلق سمجھتی ہے۔

لبنان کے لئے ایرانی ایندھن کے حامل بحری جہازوں کی روانگی کے بارے میں حزب اللہ لبنان کے سربراہ کے بیان کا، سوشل میڈیا پر خیرمقدم کیا گیا ہے اور صرف چند مغرب نواز گروہوں نے ہی اس خبر پر اپنی مخالفت ظاہر کی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ سوشل میڈیا کے بیشتر لبنانی صارفین نے اس خبر کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ اور ایران کی جانب سے لبنان کی مدد کے لئے ایندھن کے حامل بحری جہاز روانہ کئے جانے کی قدردانی کی ہے۔

واضح رہے کہ لبنان، گذشتہ ایک سال سے سیاسی و اقتصادی بحران سے دوچار ہے اور اس ملک میں ایندھن کا مسئلہ اس حد تک سخت بن چکا ہے کہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں اور اسپتالوں کی بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button