اسرائیل ناکامی چھپانے کےلیے غزہ کے محاصرے کو استعمال کررہا ہے، اسلامی جہاد

شیعیت نیوز: اسلامی جہاد نے کہا ہے کہ مزاحمتی قوتیں قابض اسرائیل کو اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے محاصرے کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
اسلامی جہاد کے میڈیا ترجمان طارق سلمی نے اس بات کی تصدیق کی کہ محاصرہ جارحیت اور اسرائیلی دہشت گردی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جہاد اسرائیل کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گی بلکہ اس کا مقابلہ کرے گی۔
انہوں نے ایک پریس بیان میں مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں محاصرے اور تعمیر نو میں رکاوٹ کے ذریعے قابض دشمن کی دہشت گردی اور جارحیت جنگ میں اپنی سلامتی اور فوجی ناکامی کو چھپانے کی کوشش ہمارے لوگوں کو بلیک میل کرنے اور دباؤ ڈالنے کےزمرے میں آتی ہے۔
سلمی نے اس بات پر زور دیا کہ "سیف القدس‘‘معرکے کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی فوجی اور سیکیورٹی ناکامی کے بارے میں جو میڈیا رپورٹس سامنے آئی ہیں وہ اس فوج کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹیں ایک زبردست مذمت ہے جو معصوم شہریوں کے خلاف ان کے جرائم کی گواہی دیتی ہے۔ فلسطینیوں کے قتل عام اور اس کی نا اہلی اور ناکامی کو چھپانے کی کوشش اور ایک فریب انگیز فتح کی تصویر حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ مگر ہم اسرائیل کو غزہ کی پٹی کے محاصرے کو اپنی ناکام چھپانے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے کی عوام بیتا میں مزاحمت کی مثال کو اختیار کریں، اسماعیل ھنیہ
دوسری جانب غرب اردن کے شہر جنین میں صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ جنین کیمپ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں چار فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں سے دو کی لاشیں اسرائیل نے روک لی ہیں۔
اس سے پہلے آمدہ خبروں میں کہا گیا تھا کہ جنین کے داخلی راستے پر صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
مذکورہ چار فلسطینیوں کی شہادت کے بعد مختلف فلسطینی تنظیموں نے پورے مغربی کنارے میں عام ہڑتال کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران مقبوضہ علاقوں میں غاصب صیہونی حکومت کے جارحانہ، غاصبانہ اور وحشیانہ اقدامات میں شدت آ گئی ہے جس کے باعث اب تک سیکڑوں فلسطینی زخمی اور درجنوں شہید ہو چکے ہیں۔