اہم ترین خبریںیمن

شکست جارح سعودی اتحاد کا مقدر ہے، انصاراللہ رہنما البخیتی

شیعیت نیوز: یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما محمد البخیتی نے کہا ہے کہ یمنی عوام جارح سعودی اتحاد کو شکست دے گی ۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما محمد البخیتی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یمن کے مہاجرین کی مظلومیت، جنگ اور محاصرے سے کم تر نہیں ہے اس لئے کہ انھیں نہ فقط ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا ہے بلکہ ان کا ذریعہ معاش بھی ان سے چھن گیا ہے جو ان کے اموال کے غارت ہونے کا بھی باعث بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یمنی سعودی عرب پر فتح حاصل کر لے گا اور جو یمنی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں وہ جلد ہی اپنے گھروں کو لوٹ آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی ریاست مدینہ میں اس محرم الحرام میں چار دیواری میں ذکر نواسہ رسول ص منعقد کرنے پر پہلی ایف آئی آر 10 عزادار خواتین کےخلاف درج

دوسری جانب یمن کی قومی حکومت نے مآرب سیکٹر پر دشمن کے زرخرید ایجنٹوں کو سخت انتباہ دیا ہے۔

صوبہ مآرب کے لئے یمنی حکومت کے گورنر علی طعیمان نے کہا ہے کہ اس وقت فوجی جوان شہر مآرب کے بالکل قریب تعینات ہیں اور صوبے کے پچاسی فیصد علاقوں پر فوج کا کنٹرول ہے۔

انھوں نے کہا کہ یمن کی نیشنل سالویشن حکومت اس صوبے میں منصور ہادی کے منصوب کردہ گورنر سلطان العرادہ سے مذاکرات اور مآرب سیکٹر پر جنگ بندی کا جائزہ لینے کے لئے تیار ہے۔

طعیمان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ قومی حکومت امن کی خواہاں اور جنگ و خونریزی روکنا چاہتی ہے کہا کہ قومی حکومت کا منصوبہ منصفانہ ہے اور گذشتہ چالیس برس سے اب تک اس طرح کا کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا گیا ہے۔

صوبہ مآرب کے گورنر نے اس کے ساتھ ہی انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر منصور ہادی کے زرخرید ایجنٹوں نے قومی حکومت کے منصوبے کو تسلیم نہ کیا تو فوج اور عوامی رضاکار فورس صوبے کے باقی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے آگے بڑھیں گے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button