اہم ترین خبریںدنیا

غزہ یا لبنان پر حملے کی صورت میں صیہونی حکومت گرا دیں گے، اسرائیلی عرب سینیٹرز

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان و غزہ پر جنگ کے سائے مسلط کئے جانے کے جواب میں اسرائیلی پارلیمان ’’کینیسیٹ‘‘ کے 2 عرب اراکین نے نفتالی بینیٹ کو دھمکایا ہے کہ اگر اس نے غزہ یا لبنان پر حملہ کیا تو وہ موجودہ اسرائیلی حکومت کو گرا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کینیسیٹ کے عرب نمائندوں غیداء ریناوی زعبی اور مازن غنایم نے ’’میرتس‘‘ سیاسی جماعت سے منسلک اسرائیلی ریڈیو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں، اسرائیل کی جانب سے غزہ یا لبنان پر حملے کی صورت میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی حکومت گرا دینے کی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ۔ اسرائیلی حکام کی فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ہم آہنگی بڑھانے پر تبادلہ خیال

النشرہ کے مطابق غيداء ریناوی زعبی نے کہا کہ وزیراعظم کو بخوبی علم ہے کہ اسرائیل کی طرف سے جنگ شروع کئے جانے کی صورت میں موجودہ حکومت بھی گر جائے گی کیونکہ میرتس اور عرب جماعتوں کا اتحاد (القائمۃ العربیۃ الموحدۃ) یہ بات ہرگز قبول نہیں کرے گا۔

عرب نمائندے نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں موجود 2 عرب جماعتیں صیہونی وزیراعظم کو جنگ میں داخل نہیں ہونے دیں گی، ایک مرتبہ پھر کہا کہ اگر نفتالی بینیٹ نے جنگ کی جانب قدم بڑھایا تو اس کی حکومت ساقط ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر جوبائیڈن کی جسمانی اور قوت حافظہ کی کمزوری

اس حوالے سے مازن غنایم کا کہنا تھا کہ اگر غزہ پر جنگ مسلط کی گئی تو حکومت کے اتحادی تمام عرب اراکین اتحاد سے نکل جائیں گے کیونکہ ہماری کچھ ریڈ لائنیں ہیں جنہیں عبور کرنے کی اجازت ہم کسی کو نہ دیں گے۔

مازن غنایم کا کہنا تھا کہ غزہ، لبنان اور قدس شریف کے اسلامی و عیسائی مقدس مقامات ہماری ریڈ لائنون میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button