ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے پاکستان کے ساتھ مزید 6 راہداریاں کھولنے کی تجویز قبول کرلی ، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی

12 اگست, 2021 11:30

شیعیت نیوز: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ نو منتخب ایرانی صدر نے بلوچستان میں پاک ایرن سرحد سے متصل مزید 6 تجارتی راہداریاں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دو روزہ دورے پر چاغی پہنچنے پر اپنے آبائی علاقے نوکنڈی میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے حالیہ دورہ ایران، جہاں انہوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی، کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر کو آگاہ کیا کہ سرحد سے متصل مقیم بلوچ مزید تجارتی راہداریوں کے خواہاں ہیں، ابراہیم رئیسی نے ان کی یہ تجویز قبول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے بھارت کو پارٹنر بنا لیااور پاکستان کو افغانستان میں چھوڑاہوا اپنا 20سال کاگند صاف کرنےکیلئے چھوڑدیا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ تجارتی راہداریاں کھلنے کے بعد ملازمت کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، کیونکہ سرحد سے متصل بلوچستان کے اضلاع میں رہنے والے افراد بڑے پیمانے پر بارڈر پر ہونے والی تجارت پر انحصار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وزیر داخلہ اور پاکستان میں ایرانی سفیر سے رابطہ کیا جائے گا، تاکہ حال ہی میں تفتان میں بند ہونے والی تجارتی راہداری کو دوبارہ کھولا جاسکے۔

صادق سنجرانی نے نئی تجارتی راہداریاں کھولنے کے اعلان پر ایرانی صدر کے شکریہ ادا کیا اور اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ اس سے قبل قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماؤں اور سرکاری افسران نے دالبندین ایئرپورٹ پہنچنے پر صادق سنجرانی کا استقبال کیا۔ عوامی اجتماع سے قبل چیئرمین سینیٹ نے 103 کلومیٹر طویل نوکنڈی ماشخیل سڑک کا سنگ بنیاد رکھا اور گھاٹ واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کیا۔ ترقیاتی منصوبوں پر بات کرتے ہوئے صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ دالبندین اور زیارت بلانوش کے درمیان سڑک تعمیر کی جائے گی جبکہ واشُک کو بھی گوادر سے سڑک کے ذریعے ملایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق، شام اور لبنان کے بحرانوں میں امریکہ کا ہاتھ ہے، شامی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ چاغی میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، جن کی کل مالیت 20 ارب روپے ہے اور ان منصوبوں سے مستقبل قریب میں شہریوں کے لیے ملازمت کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاغی کے علاقے نوکنڈی میں معدنیات پر تحقیق کے لیے ایک جدید یونیورسٹی بھی تعمیر کی جائے گی جبکہ اگلے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں 5 ارب روپے مالیت کے مزید منصوبے شامل کیے جائیں گے۔

12:50 صبح مارچ 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔