کربلا عالم اسلام کے اختلاف نہیں بلکہ اتحاد وحدت کا مرکز ہے اور اسلام کے دفاع کا سب سے بڑا مورچہ ہے، علامہ حسن ظفرنقوی

11 اگست, 2021 11:42

شیعیت نیوز: معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کربلا میں جناب سید الشہدا امام حسین (ع) اور ان کے رفقا کی قربانی نے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حق و صداقت کے پرچم کو سربلند کردیا، اسلام کی راہ میں کربلا والوں کی قربانیاں تاریخ بشریت کا ایک سنہرا باب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نشتر پارک کے مرکزی منبر حسینی سے اتحاد و اتفاق امت کا دائمی پیغام ہے جو موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے، علامہ شہنشاہ نقوی

کراچی کے امام بارگاہ شریکتہ الحسینؑ میں محرم الحرام کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ انصار حسینی نے کربلا میں ایثار وفا کا ایک ایسا باب رقم کردیا جس کی مثال نہیں ملتی، کربلا دنیا بھر کے مظلوموں کو حوصلہ عطا کرتی ہے، کربلا عالم اسلام کے اختلاف نہیں بلکہ اتحاد وحدت کا مرکز ہے اور اسلام کے دفاع کا سب سے بڑا مورچہ ہے۔

1:10 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔