گلستان جوہر سے شیعہ ٹارگٹ کلنک میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گردرنگے ہاتھوں گرفتار

10 اگست, 2021 15:36

شیعیت نیوز: کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں سعودی نواز دہشت گردتنظیم سپاہ صحابہ کے سلیپنگ سیلز ایک بار پھر فعال ہوگئے۔ محرم الحرام میں فرقہ وارانہ فسادات پھیلانے اور شیعہ علماء و اکابرین کی ٹارگٹ کے ٹاسک پر معمور دہشت گرد رنگے ہاتھوں گرفتار۔پورے گینگ سےپردہ فاش کردیا، خطرناک انکشافات سامنے آگئے۔ دہشت گرد پولیس کے حوالے ایف آئی آر درج ۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کوشش میں مصروف دہشت گرد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشت گرد نے گلستان جوہر میں کالعدم سپاہ صحابہ کے سعد ملک نامی گروپ کے کارندوں کے نام ظاہر کردیئے۔

یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی اوراحترام محرم الحرام، مفتی حنیف قریشی نے وزیر داخلہ شیخ رشید سے بڑا مطالبہ کردیا

گرفتار دہشتگرد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اس نے 15 روز قبل سپاہ صحابہ میں شمولیت اختیار کی، اسے سعد ملک نے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک سونپا، اس نے مزید کہا کہ گلستان جوہراور کامران چورنگی کے علاقے میں ہمارا مضبوط نیٹ ورک قائم ہے ۔

گرفتار دہشت گرد نے مزید کہا کہ سعد ملک کراچی یونیورسٹی کے سامنے رہائش پذیر ہے اورخود سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز سے آل رسولؐ اور اہل بیتؑ کی شان میں بدترین گستاخانہ پوسٹیں شیئر کرتا ہے جبکہ شیعوں کو کافر اور واجب القتل کہتا ہے۔دہشت گرد نے کہا کہ گلستان جوہر میں کالعدم سپاہ صحابہ سعد ملک گروپ کے مدنی، مبین اور عدنان شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

6:53 شام مارچ 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔